اردو
ایپ کھولیں

سورۃ الملک: مکمل متن اور ماخذ

سورۃ الملک (تبارک)، وہ تیس آیات جو اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کرتی ہیں، مختصر جملوں میں، ایک ایک کر کے پڑھیں: عربی متن اور معنی۔

سورۃ الملک

بادشاہی (قرآن 67)

تیس آیات جنہوں نے ایک آدمی کی شفاعت کی یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا۔

  1. بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

    شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

  2. تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۱

    بہت بابرکت ہے وه (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور جو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے.

  3. الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ

    جس نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون کرتا ہے ،

  4. وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ۲

    اور وه غالب (اور) بخشنے والا ہے.

  5. الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ

    جس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔

  6. مَّا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَٰنِ مِن تَفَاوُتٍ ۖ

    (تو اے دیکھنے والے) اللہ رحمٰن کی پیدائش میں کوئی بے ضابطگی نہ دیکھے گا ،

  7. فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ ۳

    دوباره (نظریں ڈال کر) دیکھ لے کیا کوئی شگاف بھی نظر آرہا ہے.

  8. ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ

    پھر دوہرا کر دو دو بار دیکھ لے

  9. يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ ۴

    تیری نگاه تیری طرف ذلیل (و عاجز) ہو کر تھکی ہوئی لوٹ آئے گی.

  10. وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ

    بیشک ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (ستاروں) سے آراستہ کیا

  11. وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ ۖ

    اور انہیں شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ بنا دیا

  12. وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ ۵

    اور شیطانوں کے لیے ہم نے (دوزخ کا جلانے والا) عذاب تیار کر دیا.

  13. وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ ۶

    اور اپنے رب کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وه کیا ہی بری جگہ ہے.

  14. إِذَا أُلْقُوا فِيهَا سَمِعُوا لَهَا شَهِيقًا وَهِيَ تَفُورُ ۷

    جب اس میں یہ ڈالے جائیں گے تو اس کی بڑے زور کی آواز سنیں گے اور وه جوش مار رہی ہوگی.

  15. تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الْغَيْظِ ۖ

    قریب ہے کہ (ابھی) غصے کے مارے پھٹ جائے ،

  16. كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ۸

    جب کبھی اس میں کوئی گروه ڈالا جائے گا اس سے جہنم کے داروغے پوچھیں گے کہ کیا تمہارے پاس ڈرانے والا کوئی نہیں آیا تھا؟

  17. قَالُوا بَلَىٰ قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا

    وه جواب دیں گے کہ بیشک آیا تھا لیکن ہم نے اسے جھٹلایا

  18. وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ

    اور ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےکچھ بھی نازل نہیں فرمایا۔

  19. إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ ۹

    تم بہت بڑی گمراہی میں ہی ہو.

  20. وَقَالُوا لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحَابِ السَّعِيرِ ۱۰

    اور کہیں گے اگر ہم سنتے ہوتے یا عقل رکھتے ہوتے تو دوزخیوں میں (شریک) نہ ہوتے.

  21. فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ ۱۱

    پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا ۔ اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں).

  22. إِنَّ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُم بِالْغَيْبِ

    بیشک جو لوگ اپنے پروردگار سےغائبانہ طور پر ڈرتے رہتے ہیں

  23. لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ ۱۲

    ان کے لیے بخشش ہے اور بڑا ثواب ہے.

  24. وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ ۖ

    تم اپنی باتوں کو چھپاؤ یا ظاہر کرو

  25. إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۱۳

    وه تو سینوں کی پوشیدگی کو بھی بخوبی جانتا ہے.

  26. أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ ۱۴

    کیا وہی نہ جانے جس نے پیدا کیا ؟ پھر وه باریک بین اور باخبر بھی ہو.

  27. هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ ذَلُولًا

    وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا

  28. فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا وَكُلُوا مِن رِّزْقِهِ ۖ

    تاکہ تم اس کی راہوں میں چلتے پھرتے رہو اور اللہ کی روزیاں کھاؤ (پیو)

  29. وَإِلَيْهِ النُّشُورُ ۱۵

    اسی کی طرف (تمہیں) جی کر اٹھ کھڑا ہونا ہے.

  30. أَأَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ

    کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا

  31. أَن يَخْسِفَ بِكُمُ الْأَرْضَ فَإِذَا هِيَ تَمُورُ ۱۶

    تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے.

  32. أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ

    یا کیا تم اس بات سے نڈر ہوگئے ہو کہ آسمانوں والا تم پر پتھر برسادے ؟

  33. فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ ۱۷

    پھر تو تمہیں معلوم ہو ہی جائے گا کہ میرا ڈرانا کیسا تھا.

  34. وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ ۱۸

    اوران سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا تو دیکھو ان پر میرا عذاب کیسا کچھ ہوا؟

  35. أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ

    کیا یہ اپنے اوپر پر کھولے ہوئے اور (کبھی کبھی) سمیٹے ہوئے (اڑنے والے) پرندوں کو نہیں دیکھتے ،

  36. مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَٰنُ ۚ

    انہیں (اللہ) رحمٰن ہی (ہوا وفضا میں) تھامے ہوئے ہے۔

  37. إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ ۱۹

    بیشک ہر چیز اس کی نگاه میں ہے.

  38. أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ

    سوائے اللہ کے تمہارا وه کون سا لشکر ہے جو تمہاری مدد کرسکے

  39. إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ ۲۰

    کافر تو سراسر دھوکے ہی میں ہیں.

  40. أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي يَرْزُقُكُمْ إِنْ أَمْسَكَ رِزْقَهُ ۚ

    اگر اللہ تعالیٰ اپنی روزی روک لے تو بتاؤ کون ہے جو پھر تمہیں روزی دے گا ؟

  41. بَل لَّجُّوا فِي عُتُوٍّ وَنُفُورٍ ۲۱

    بلکہ (کافر) تو سرکشی اور بدکنے پر اڑگئے ہیں.

  42. أَفَمَن يَمْشِي مُكِبًّا عَلَىٰ وَجْهِهِ أَهْدَىٰ

    اچھا وه شخص زیاده ہدایت والا ہے جو اپنے منھ کے بل اوندھا ہو کر چلے

  43. أَمَّن يَمْشِي سَوِيًّا عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ۲۲

    یا وه جو سیدھا (پیروں کے بل) راه راست پر چلا ہو؟

  44. قُلْ هُوَ الَّذِي أَنشَأَكُمْ

    کہہ دیجئے کہ وہی (اللہ) ہے جس نے تمہیں پیدا کیا

  45. وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۖ

    اور تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے

  46. قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ۲۳

    تم بہت ہی کم شکر گزاری کرتے ہو.

  47. قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ۲۴

    کہہ دیجئے! کہ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا دیا اور اس کی طرف سے تم اکٹھے کیے جاؤ گے.

  48. وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ۲۵

    (کافر) پوچھتے ہیں کہ وه وعده کب ظاہر ہوگا اگر تم سچے ہو (تو بتاؤ؟)

  49. قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ ۲۶

    آپ کہہ دیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے ، میں تو صرف کھلے طور پر آگاه کر دینے والا ہوں.

  50. فَلَمَّا رَأَوْهُ زُلْفَةً سِيئَتْ وُجُوهُ الَّذِينَ كَفَرُوا

    جب یہ لوگ اس وعدے کو قریب تر پالیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے

  51. وَقِيلَ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَدَّعُونَ ۲۷

    اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے.

  52. قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَهْلَكَنِيَ اللَّهُ وَمَن مَّعِيَ أَوْ رَحِمَنَا

    آپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے (بہر صورت یہ تو بتاؤ)

  53. فَمَن يُجِيرُ الْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ ۲۸

    کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟

  54. قُلْ هُوَ الرَّحْمَٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا ۖ

    آپ کہہ دیجئے! کہ وہی رحمٰن ہے ہم تو اس پر ایمان لاچکے اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے۔

  55. فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ هُوَ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ۲۹

    تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے؟

  56. قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا

    آپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارے (پینے کا) پانی زمین میں اتر جائے

  57. فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ ۳۰

    تو کون ہے جو تمہارے لیے نتھرا ہوا پانی لائے؟

قرآن 67:1-30 · فضیلت: ترمذی 2891 (حسن، البانی), ابو داود 1400 (حسن، البانی) · تیس آیات جنہوں نے ایک آدمی کی شفاعت کی یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا (ترمذی 2891)۔ یہ کہ نبی ﷺ اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک السجدہ اور تبارک نہ پڑھ لیتے، ترمذی 2892 میں ہے، اور اس میں علماء کا اختلاف ہے (صحیح، البانی؛ ضعیف، دار السلام)۔